November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی اپ ڈیٹ کر رھے ھیں )صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ یونائیٹڈ سندھ گورنمنٹ کنٹریکٹرز اور

IMG-20260202-WA0343

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی اپ ڈیٹ کر رھے ھیں )صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ یونائیٹڈ سندھ گورنمنٹ کنٹریکٹرز اور عباسی برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور ان کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں عباسی برادری میرے حلقہ سکھر کا نہایت اہم اور باوقار حصہ ہے اور ہمیشہ میرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے،جس کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونائیٹڈ سندھ گورنمنٹ کنٹریکٹرز کے صدر انجمن اتحاد عباسیہ صوبہ سندھ کے سنئیر نائب صدر عاشق علی عباسی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر یونائیٹڈ سندھ گورنمنٹ کنٹریکٹرز کے صدر انجمن اتحاد عباسیہ صوبہ سندھ کے سنئیر نائب صدر عاشق علی عباسی نے صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کو یونائیٹڈ سندھ گورنمنٹ کنٹریکٹرز اور عباسی برادری کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے وفد کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ان کا کہنا تھا کہ سکھر سمیت سندھ بھر میں کنٹریکٹرز کو مختلف انتظامی اور فنی مسائل کا سامنا ہے، جنہیں متعلقہ محکموں کے تعاون سے مرحلہ وار حل کیا جائے گا۔ کنٹریکٹرز کی مشکلات کے خاتمے کے لیے علیحدہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے مؤثر اور عملی فیصلے کیے جا سکیں۔ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ عباسی کَلہوڑا برادری کے سماجی، فلاحی اور ترقیاتی مسائل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ برادری کی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور ان کے جائز مطالبات کو متعلقہ فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ سکھر ان کا اپنا حلقہ ہے اور یہاں کے عوام، خصوصاً عباسی برادری، ان کے ووٹرز اور طاقت ہیں۔ میں آپ کے ساتھ ہوں اور ہر ممکن حد تک آپ کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کروں گا۔ صوبے کی ترقی میں کنٹریکٹرز کا کردار اہم ہے اور حکومت ان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔