November 17, 2026

*حکومت اصلاحات میں ناکام. مسلسل مہنگائی بم گرا رہی ہے*

IMG-20251007-WA0201(1)

*حکومت اصلاحات میں ناکام. مسلسل مہنگائی بم گرا رہی ہے*
*روزمرہ کے استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی کی مشکلات مزید بڑھ گئیں*
عوامی سماجی حلقے

میلسی( محمدمختارسولگی) موجودہ حکومت ڈیڑھ سالہ دور اقتدار میں مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ کم آمدن والے اور مزدور طبقے پر مسلسل مہنگائی بم گرا کر حکومت زندہ درگور کرنے میں مصروف ہے ۔حکومتی متعلقہ اداروں کی غفلت اور فرض کی اداٸیگی سے روگردانی کی وجہ سے روزمرہ استعمال کی چیزوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے سے ضروریات زندگی کی تمام اشیاء مہنگی ہوجاتی ہیں۔ جبکہ عام آدمی پہلے ہی مہنگائی کےسبب سماجی تنہائی کاشکار ہوکر مشکل ترین معاشی حالات کا سامناکر رہاہے۔ ایک عوامی سروے میں میلسی کے سماجی حلقوں نے حکومت کی جانب سے مہنگائی میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کیاہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کفایت شعاری پالیسی اپناتے ہوئے ملکی پیداوار کے مقابل تمام معاشی پالیسیوں میں اصلاحات کرکے عوام کےلئے آسانیاں پیدا کرے درآمدات میں کمی اور برآمدات میں ہنگامی طور پر اضافہ کئے بغیر حکومت کےپاس کوئی پلان نہیں جس کےسبب ملک میں مہنگائی کےطوفان پر قابوپایا جاسکے.مہنگاٸی کنٹرول کرنیوالے اداروں کی ناقص کارگردگی کا ناٹس لیتے ہوٸے،بے لگام مہنگاٸی کو ختم کیا جاٸے۔