24 گھنٹے میں 20 کروڑ دو ورنہ تمہارا بیٹا دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گا ۔۔۔۔ جہلم کی تاریخ کے سب سے
24 گھنٹے میں 20 کروڑ دو ورنہ تمہارا بیٹا دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گا ۔۔۔۔ جہلم کی تاریخ کے سب سے خطرناک مجرم جاکا فوجی کی بربریت کا نشانہ بننے والی بوڑھی ماں جی کو 9 سال بعد انصاف مل گیا ۔۔۔۔۔۔۔ سی سی ڈی آفیسر ایس پی بینش فاطمہ اس بزرگ ماں جی کی دعاؤں کو زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ سمجھتی ہیں ۔۔۔۔ یاد رہے کہ جاکا فوجی جہلم اور نواحی شہروں میں خوف کی علامت بنا ہوا تھا وہ کئی سالوں سے سرگرم عمل تھا ، جسے چاہتا اغ۔وا کر لیتا اور جتنا مرضی تاوان مانگ لیتا ، یہ اتنا خطرناک تھا کہ رقم پہنچنے میں ذرا بھی دیر ہوتی تو اغ۔وا کنندہ یا انکار کرنے والے کو ق۔ت۔ل کرنے میں ذرا دیر نہ لگاتا ۔۔۔ سی سی ڈی کے قیام کے بعد جونہی لسٹیں مرتب ہوئیں تو جاکا فوجی کی تلاش شروع ہو گئی ، دلچسپ بات یہ ہے کہ جاکا فوجی گرفتار ہو کر تھانے گیا تو اپنی جان بچانے کے لیے کروڑوں روپے دینے کو آمادہ تھا ، مگر اسکی رسی اب قدرت کی طرف سے کھینچی جا چکی تھی ۔۔۔۔۔ خطرناک مجرم کے واصل جہنم ہونے کے بعد بوڑھی ماں نے اشکبار آنکھوں کے ساتھ کہا شکر ہے سی سی ڈی بھی تھی ، جس دن میرا بیٹا ق۔ت۔ل ہوا اسی دن میں بستر پر لگ گئی مگر آج بیٹے کے قاتل کا انجام دیکھ کر میرے دل کو سکون آگیا ہے ، اب سکون سے جیوں گی اور سکون کی موت مروں گی ۔۔۔۔