November 17, 2026

بلوچستان میں ہونے والی دہشتگرد کارروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ارباب اورنگزیب کاسی

IMG-20260201-WA0130

بلوچستان میں ہونے والی دہشتگرد کارروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ارباب اورنگزیب کاسی

بلوچستان کے عوام اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی میڈیا سے گفتگو

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب اورنگزیب کاسی نے کہا کہ ہم صوبہ بلوچستان سمیت پورے بلوچستان میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارباب اورنگزیب کاسی نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی قیادت میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف فوری، مؤثر اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے انہیں جہنم واصل کیا، جس پر ہم دل کی گہرائیوں سے سیکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔