نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) پولیس مقابلہ کرمنل زخمی تھانہ قاضی احمد کی
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) پولیس مقابلہ کرمنل زخمی تھانہ قاضی احمد کی حدود میں پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ۔دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 02 ساتھی نیاز کلوئی اور اعجاز چانڈیو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئےگرفتار زخمی ملزم کی شناخت منظور ولد علی حسن کلوئی کے نام سے ہوئی ہے، جو سکنہ رب ڈنو کلوئی، سرکاری کوھ کا رہائشی ہے۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 01 عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن اور 01 عدد موٹر سائیکل ( 125) برآمد کر لی گئی ہے، جسے تحویلِ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ سی آر او اور دیگر متعلقہ تھانوں سے حاصل کیا جا رہا ہے۔زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔قانونی ضابطے کے تحت مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔