November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پرائم منسٹرز یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت یونیورسٹی آف سرگودھا کے

IMG-20260201-WA0031

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پرائم منسٹرز یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت یونیورسٹی آف سرگودھا کے 1500 سے زائد طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس، وزیراعظم یوتھ پروگرام برائے ترقی خواتین کی خصوصی نمائندہ ماہہ جمیل، آئی ٹی کے نمائندہ اسفند یار نصیر، بین الاقوامی روابط و یوتھ ڈویلپمنٹ کے نمائندہ رضوان انور، ایچ ای سی کے نمائندے، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ سکیم نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی عملی کوشش ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تحقیق کو صنعت سے جوڑ کر ہی پائیدار ترقی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔ تقریب میں ہم نصابی فورم کی جانب سے کلامِ اقبال اور ملی نغمے پیش کئے گئے۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت کے وژن کی عکاس ہے۔ یونیورسٹی چین کے اشتراک سے 600 بستروں پر مشتمل بین الاقوامی ہسپتال اور بورڈنگ سکول کے قیام کے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے، جس سے صحت، تعلیم اور مقامی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ دوران تقریب وزیراعظم یوتھ پروگرام اور ڈیجیٹل یوتھ ہب پر خصوصی ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی۔