سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) آر پی او سرگودھا رینج محمدشہزاد آصف خان نے آر پی او آفس میں تعینات کانسٹیبل غلام قاسم خان کی ریٹائرمنٹ کے
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) آر پی او سرگودھا رینج محمدشہزاد آصف خان نے آر پی او آفس میں تعینات کانسٹیبل غلام قاسم خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پر وقارتقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب، ایس پی لیگل افتخار احمد دیو ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصمہ موسٰی ،اے ڈی آئی جی محمد طارق ملک، ڈی ایس پی لیگل قاسم حیات اور ڈی ایس پی آر آئی بی مہدی حسن شاہ سمیت دیگر عملہ نے شرکت کی ۔آر پی او نےکانسٹیبل غلام قاسم خان کی 35 سالہ محکمانہ خدمات کو سراہا اور آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اعزازی شیلڈ دے کر رخصت کیا۔