November 28, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ان لاین نیوز سکھر کی رپورٹ کے مطابق رائل انٹر پرینیوراور وائس

Screenshot_2026-01-31_123735

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ان لاین نیوز
سکھر کی رپورٹ کے مطابق رائل انٹر پرینیوراور وائس آف نیو جنریشن کی جانب سے یوتھ ینگستان اروڑ یونیورسٹی میں نوجوانوں کے لیے موٹیویشنل کیئریر کاؤنسلنگ نوجوانوں کے لئے ایک ایونٹ کرنے کے لیے ملک محمد رضوان الحق سابق صدر ایوان صنعت و تجارت سکھر،چیئرمین ایجوکیشن ٹاسک فورس سکھر فلاحی و سماجی شخصیت کو آرگنائزنگ کمیٹی نے ان کے آفس میں ایونٹ کی موٹیویشنل گیسٹ اسپیکر کے طور پر دعوت دی اس موقع پر ملک محمد رضوان الحق نے کہا کہ میری کوشش ہمیشہ نوجوانوں کی مثبت سرگرمی کے لیے رہی ہے اور نوجوانوں کے لیے ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ اسپورٹس کے لیے ہمیشہ ہم نے تعاون بھی کیا ہے کیونکہ معاشرے کی بہتری کے لیے میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں۔ اس کے بعد محمد رضوان الحق ملک نے پروگرام میں شرکت کی پروگرام میں آرگنائزرز کا منشور دیکھا اور نوجوانوں کو اچھی کارکردگی پیش کرنے والے اسٹوڈنٹ کو شیلڈیں پیش کی اور پروگرام کے دوران ایونٹ منعقد کرنے پر ان کے لیے جو اسٹالز لگائے گئے تھے ان کا دورہ کیااور ان کی حوصلہ افزائی کی۔