October 16, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) شریف اکیڈمی جرمنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے متفقہ فیصلے کے مطابق

IMG-20260130-WA0304

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) شریف اکیڈمی جرمنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے متفقہ فیصلے کے مطابق جرمنی میں مقیم اردو زبان و ادب کی خدمت میں پیش پیش شاعرہ ،ادیبہ اور تحقیقی ماہرہ، صائمہ کنول کو شریف اکیڈمی جرمنی کے زیر اہتمام شائع ہونے والے علمی ادبی جریدے شمس میگ لندن کا ایڈیٹر نامزد کردیاگیاہے ۔ نامورادیبہ صائمہ کنول عرصہ 25 سال سے مختلف ادبی تنظیموں سے وابستہ رہ کر فروغ اردو ادب کے لیے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔آپ کا تعلق لاہور سے ہے اوائل عمری میں اپنے والدین کے ہمراہ جرمنی تشریف لائیں ۔اردو زبان اپنے والدین سے سیکھی 2004 ء میں شاعری کی ابتداء ہوئی۔ تحقیق کا شوق آپ کی پہلی کتاب “عورت “کی صورت میں منظر عام پر آیا ۔ 2020ء میں پہلا شعری مجموعہ” نئی منزل بلاتی” ہے اور 2024ء میں دوسرا شعری مجموعہ “حسن خامشی” گلستانِ ادب کی زینت بنا ۔آپ کو متعدد ایوارڈز اور اسناد سے نوازا جا چکا ہے ۔صائمہ کنول خوبصورت اور پختہ لب و لہجے کی شاعرہ ہونے کے ساتھ ساتھ ادب کی خدمت کا بے پناہ جذبہ رکھتی ہیں آپ سنجیدہ اور مدبر خاتون ہیں ان کی خواہش ہے کہ اردو زبان و ادب کی ترقی اور ترویج ہو ۔ان کے جذبوں کا اعتراف کرتے ہوئے شریف اکیڈمی جرمنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انہیں شمس میگ لندن کا ایڈیٹر نامزد کیا ہے ۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے شریف اکیڈمی جرمنی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد کے مطابق ممتاز شاعرہ و ادیبہ صائمہ کنول اپنے مقاصد میں سنجیدہ اور مدبر خاتون ہیں ۔اردو زبان و ادب کی بے لوث خدمت کرنے والی شخصیت ہیں وہ عالم با عمل ہیں۔ انہوں نے صائمہ کنول کو اکیڈمی کے لیے ایک قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے اس یقین کا اظہارکیا کہ وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شمس میگ لندن کی ایڈیٹر کے طور پر اپنے فرائض منصبی بخوبی سر انجام دیں گی۔انہوں نے اکیڈمی کے کرہ ارض پر پھیلے ہوئے ممبران کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی ۔