October 16, 2026

آج ہمارا ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے۔عباس بھٹی

IMG-20260130-WA0294

آج ہمارا ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے۔عباس بھٹی

ہم سب کو ملک و ملت کیلئے اپنی وفاداری کو نبھانا ہے۔معروف ٹک ٹاکر کی میڈیا سے گفتگو

شُجاع آباد (نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وطن عزیز پاکستان کے نامور ٹک ٹاکر سٹار عباس بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اج ہمارا ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے ہم سب کو ملک و ملت کے لیے اپنی وفاداری کو نبھانا ہے جہاں تک بسنت منانے کا تعلق ہے کہ یہ صرف پاکستان کے دل زندہ دلانے شہر لاہور داتا کی نگری ہی میں منائی جا رہی ہے جب کہ پورے پنجاب میں بسنت منانے پر پابندی عائد ہے اگر یہ تہوار منایا جانا تھا یا منایا جا رہا ہے تو پورے پنجاب میں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اس کی اجازت دی جانی چاہیے تھی لیکن ہماری معزز اعلی عدلیہ لاہور ہائی کورٹ نے صرف شہر لاہور کے لیے اجازت دی جو کہ ان کی اپنی مرضی ہے ہم ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے بسنت ہمارا کوئی کلچر یا ثقافتی شو نہیں ہے یہ ایک ہندوانہ رسم ہے اور زیادہ تر ہندوستان ہی میں منائی جاتی ہے اس خونی کھیل سے بہت سے بچوں نوجوانوں سمیت خواتین و حضرات کی جانیں اللہ کو پیاری ہو چکی ہیں کئیوں کی گردنوں پر خونی ڈور پھرنے سے کئی افراد جان کی بازی ہار گئے کاش ہمارے لوگ اس میں جان لیوا اشیاء کا استعمال نہ کرتے تو ہمیں یہ دن نہ دیکھنے پڑتے بہرحال ہمیں وقت کی نزاکت کو دیکھنا چاہیے جان ہے تو جہان ہے اور جس گھر کا کوئی فرد خدانخواستہ ایسی ناگہانی موت کا شکار ہو جاتا ہے ان گھر والوں کو رہتی دنیا تک وہ غم بھولتا نہیں اللہ تعالی ہمارے ملک پاکستان سمیت جنوبی اور وسطی پنجاب کی عوام پر اپنا خصوصی کرم فرمائے انے والے دنوں میں تین فروری کو شب برات کی بابرکت رات ا رہی ہے جس کی عظمت اور برکت بہت زیادہ ہے ہمیں اس رات کی قدر کرتے ہوئے اللہ کی بارگاہ میں اپنی عاجزی انکساری کے ساتھ حصول برکت کے لیے سجدہ ریزی کرنی چاہیے نوافل پڑھنے چاہیے اپنے سابقہ گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے اور اللہ کریم سے اپنی زندگی کے بہتر ایام کے لیے اور اپنے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے بخشش و مغفرت طلب کرنی چاہیے ٹک ٹاکر عباس بھٹی نے کہا کہ میں اپنے تمام دوستوں اور میرے ساتھ محبت کرنے والے افراد کا میں شکر گزار ہوں جو مجھے عزت دیتے ہیں اللہ کریم ان کو بھی اپنی رحمت و برکتوں اور عزتوں سے نوازے ریوو شوروم کی افتتاح پہ شُجاع آباد کے ٹُک ٹوک سٹار عباس بھٹی کومسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا اعجاز احمد نون صاحب ExMPA نے بیسٹ ٹک ٹوکر ایوارڈ سے نوازا جس میں انکے دوست راؤ شری حکیم رمضان ملک قربان سلمان نعیم رضا کاشی برانڈ معین شانی آیان باقی دوست بھی شامل تھےاور عباس بھٹی نے کہا کے یہ سب کاوش خواجہ مدنی صاحب کی ہیں جنہوں نے اپنے شہر شُجاع آباد میں بلا کر مجھ بندہ ناچیز کوایک اچھا گفٹ دیا اور میں آئندہ بھی شُجاع آباد کے باسیوں اور پرخلوص محبت رکھنے والے شہریوں کے لیے آتا رہوں گا۔