November 28, 2026

سکھر (بیورورپورٹ)سکھر پولیس نے باگڑجی کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ ڈی

IMG-20260129-WA0260

سکھر (بیورورپورٹ)سکھر پولیس نے باگڑجی کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ/سکھر ناصر آفتاب اور ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی قیادت میں جاری آپریشن کے دوران خطرناک ڈاکوؤں کے خلاف گھیراؤ مزید تنگ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں انتہائی سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب مزید دو خطرناک ڈاکو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئے اور خود کو قانون کے حوالے کرتے ہوئے سرینڈر کر دیا۔
پولیس کے مطابق سرینڈر کرنے والے ڈاکوؤں میں
شمشاد ولد محمد شریف جتوئی اور قادر بخش ولد الاہی بخش جتوئی شامل ہیں، جن کا تعلق کچہ ایریا باگھڑجی سے ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکو شمشاد جتوئی پولیس کو طویل عرصے سے مطلوب تھا، جس کے خلاف قتل، بھتہ خوری، پولیس مقابلے، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان سمیت انتہائی سنگین نوعیت کے مجموعی طور پر (15) مقدمات درج تھے۔ جبکہ دوسرے سرینڈر کرنے والے ڈاکو قادر بخش جتوئی کے خلاف بھی سنگین نوعیت کے (07) مقدمات مختلف تھانوں میں درج تھے۔اس موقع پر ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا کہنا تھا کہ پولیس کی واضح پالیسی ہے کہ جو بھی ڈاکو جرائم کی دنیا چھوڑ کر عزت کی زندگی گزارنے کے لیے خود کو قانون کے حوالے کرے گا، اس کے ساتھ قانون کے مطابق جائز قانونی معاونت کی جائے گی۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر جو ریاستی رٹ کو چیلنج کریں گے، ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انہیں قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔دوسری جانب ڈی آئی جی سکھر رینج ناصر آفتاب نے کہا کہ پولیس کچے کے علاقوں سے ڈاکوؤں اور جرائم کے مکمل خاتمے تک اپنا آپریشن پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رکھے گی، تاکہ علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ممکن ہو۔