*میانوالی میں جعلی ڈکیتی کا ڈرامہ جان لیوا ثابت، شوہر گولی لگنے سے جاں بحق*
*میانوالی میں جعلی ڈکیتی کا ڈرامہ جان لیوا ثابت، شوہر گولی لگنے سے جاں بحق*
میانوالی میں جعلی ڈکیتی کا ڈرامہ ایک المناک حادثے میں بدل گیا، جہاں سسر کے پیسے ہڑپ کرنے کی کوشش میں داماد جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پولیس کے مطابق سسر نے اپنے پیسے اپنے داماد اور بیٹی کے پاس رکھوائے تھے، جن میں سے تقریباً تین لاکھ روپے خرچ ہو گئے۔ رقم کے ضیاع کو چھپانے کے لیے ملزمان نے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے کا منصوبہ بنایا اور 15 ہزار روپے میں پستول خریدا گیا۔
خاوند نے اپنی بیوی کو کہا کہ بازو پر گولی مار دی جائے تاکہ معمولی زخم دکھا کر ڈکیتی کا تاثر دیا جا سکے ، تاہم خاتون نے آنکھیں بند کر کے فائر کر دیا جو شوہر کی کمر میں جا لگا۔ گولی لگنے سے داماد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔