خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) استحکامِ پاکستان پارٹی شمالی پنجاب میں تنظیمی ڈھانچے کی تکمیل کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اس حوالے سے خوشاب کی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) استحکامِ پاکستان پارٹی شمالی پنجاب میں تنظیمی ڈھانچے کی تکمیل کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اس حوالے سے خوشاب کی معروف سیاسی و سماجی اور متحرک خاتون محترمہ صائمہ چوہدری کو باضابطہ طور پر ضلعی صدر استحکامِ پاکستان پارٹی وومن ونگ خوشاب مقرر کر دیا گیا ہے۔
صدر استحکامِ پاکستان پارٹی شمالی پنجاب ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔
محترمہ صائمہ کاظم نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات ایم این اے انجینئر گل اصغر خان بگھور سے ملاقات کی، جس میں تنظیمی امور، خواتین کی سیاسی شمولیت، پارٹی کو گراس روٹ لیول تک مضبوط کرنے اور ضلع خوشاب میں پارٹی کو منظم و فعال بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری رضوان مختار رندھاوا اور کوآرڈینیٹر ٹو ایم این اے انجئنیر ملک طاہر ندیم بگھور سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔