* گوجرانوالہ: ٹک ٹاک فالوورز کا تنازع، سگی بہن کے ہاتھوں 15 سالہ بہن زوبیہ مناہل قتل*
*قیامت کی نشانیاں*
* گوجرانوالہ: ٹک ٹاک فالوورز کا تنازع، سگی بہن کے ہاتھوں 15 سالہ بہن زوبیہ مناہل قتل*
گوجرانوالہ کے علاقے لدھیوالہ وڑائچ میں ٹک ٹاک پر فالوورز بڑھنے کے معاملے پر دو سگی بہنوں کے درمیان جھگڑا جان لیوا ثابت ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 18 سالہ کائنات کو اپنی 15 سالہ بہن مناہل کے ٹک ٹاک پر بڑھتے ہوئے فالوورز پر مبینہ طور پر رنج تھا۔ فالوورز کے معاملے پر دونوں بہنوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو مبینہ طور پر دھمکیوں اور شدید جھگڑے تک جا پہنچی۔
اسی دوران بڑی بہن کائنات نے مبینہ طور پر چھری کے وار کرکے اپنی چھوٹی بہن مناہل کو شدید زخمی کردیا۔ زخمی لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ باپ نے قا، تل بیٹی سے سارے تعلقات ختم کردیئے۔
پولیس نے گرفتار ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ سے آلہ قتل چھری برآمد کرلی گئی ہے، عدالت نے ملزمہ کائنات کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔