September 2, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ضلع شہید بینظیر آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف

IMG-20260129-WA0175
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ضلع شہید بینظیر آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصروں کے خلاف کاروائیوں میں موٹر سائیکل چھیننے والوں، کباڑ فروشوں اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مختلف تھانوں کی حدود میں مؤثر اور کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 20 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ قاضی احمد پولیس نے دورانِ گشت موٹر سائیکل چھیننے میں ملوث ملزم ایاز جتوئی کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے ایک عدد مسروقہ موٹر سائیکل اور ایک عدد پستول 30 بور برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم کے خلاف درج ذیل مقدمات پہلے سے درج ہیں:مقدمہ نمبر 35/2026 دفعہ 398، 401 تعزیراتِ پاکستان،
مقدمہ نمبر 36/2026 دفعہ 24 سندھ اسلحہ ایکٹ،
مقدمہ نمبر 30/2026 دفعہ 392 تعزیراتِ پاکستان،
مقدمہ نمبر 31/2026 دفعہ 398، 401 تعزیراتِ پاکستان،
مقدمہ نمبر 34/2026 دفعہ 398، 401 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ قاضی احمدتھانہ اے سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹر سائیکل سی ڈی 70 ماڈل 2006، برآمد کرکے اصل مالک ایاز کیانی کے حوالے کر دی گئی۔تھانہ قاضی احمد پولیس نے شہر میں کباڑ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم مقبول عمرانی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2 عدد بیٹریاں، 4 عدد گیس سلنڈر اور ایک عدد فٹا رکشہ برآمد کیا، جس پر مقدمہ نمبر 37/2026 دفعہ 379، 411 تعزیراتِ پاکستان درج کیا گیا۔ایک اور کارروائی میں ملزم شان راجپوت کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 38/2026 دفعہ 379، 411 تعزیراتِ پاکستان تھانہ قاضی احمد میں درج کیا گیا۔تھانہ قاضی احمد پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف ملزمان ستار ولد لکھو گرگولو اور اللہ ڈنو ولد منٹھار کلہوڑو کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 39/2026 دفعہ 9 گداگری ایکٹ کے تحت درج کیا۔تھانہ قاضی احمد پولیس نے دورانِ گشت ملزم جاوید ولد عبدالشکور قاضی ساکن سردار کالونی قاضی احمد کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 42/2026 دفعہ 3/4 PEHO کے تحت درج کیا۔تھانہ اے سیکشن پولیس نے ملزم نور حسین جتوئی کو مقدمہ نمبر 23/2026 دفعہ 9 گداگری ایکٹ 1983 کے تحت گرفتار کیا جبکہ ملزم رضوان رند کو مقدمہ نمبر 24/2026 دفعہ 9 گداگری ایکٹ 1983 تھانہ اے سیکشن نوابشاہ میں گرفتار کیا گیا۔تھانہ باندی پولیس نے مقدمہ نمبر 06/2026 دفعہ 9 گداگری ایکٹ میں ملزم اشرف جنوری کو گرفتار کیا۔تھانہ بی سیکشن نوابشاہ پولیس نے دورانِ گشت عابد ولد اکبر قاضی ساکن ڈبل روڈ نوابشاہ کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 31/2026 دفعہ 9 گداگری ایکٹ کے تحت درج کیا،جبکہ ایک اور کارروائی میں امان اللہ ولد سہراب رند کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 32/2026 دفعہ 9 گداگری ایکٹ درج کیا گیا۔تھانہ سکرنڈ پولیس نے بھی ایک گداگر کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 31/2026 دفعہ 9 گداگری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔تھانہ کڈہر پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم ساداللہ بھٹی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 220 عدد Z-21 گٹکا سپاری اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی، جس پر مقدمہ نمبر 11/2026 دفعہ 4/8 گٹکا ایکٹ درج کیا گیا۔تھانہ پنہل خان چانڈیو پولیس نے ایک فقیر الہیٰ بخش ولد خان شیخ کو گرفتار کر کے 9 گداگری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ دولت پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عادی و سرگرم ملزم سلیمان ڈاہری کو مقدمہ نمبر 13/2026 دفعات 398، 399، 402 تعزیراتِ پاکستان کے تحت گرفتار کیا، جس کے قبضے سے ایک پستول 30 بور اور 3 عدد گولیاں برآمد ہوئے، جبکہ اسلحہ رکھنے پر الگ مقدمہ نمبر 15/2026 دفعہ 24 سندھ اسلحہ ایکٹ درج کیا گیا۔تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے منشیات فروش دیدار علی لاکو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 3 عدد پیکٹ Z-21 گٹکا سپاری برآمد کی، جس پر مقدمہ نمبر 26/2026 دفعہ 4/8 سندھ و گٹکا ایکٹ درج کیا گیا۔تھانہ تعلقہ پولیس نے ملزم بلاول ولد مولا بخش خاصخیلی ساکن سانگھڑ روڈ نوابشاہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 220 عدد Z-21 پُڑیان برآمد کیں، مقدمہ نمبر 13/2026 دفعہ 4/8 سندھ و گٹکا ایکٹ درج کیا گیا۔تھانہ گپچانی پولیس نے دو الگ کارروائیوں میں ملزمان غلام سرور ولد نور محمد گوپانگ (مقدمہ نمبر 6/2026) اور وسیم احمد ولد دریا خان گوپانگ (مقدمہ نمبر 7/2026) کو گرفتار کر کے دونوں کے قبضے سے 2،2 پیکٹ Z-21 گٹکا سپاری برآمد کی، مقدمات دفعہ 4/8 سندھ مینپڑی و گٹکا ایکٹ کے تحت درج کیے گئے۔تھانہ بالو جا قبا پولیس نے پیشہ ور بھکاری واحد ولد حضور بخش ہُوت ساکن دوڑ کو گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 06/2026 دفعہ 9 گداگری ایکٹ درج۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0