September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

روہڑی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل

IMG-20260128-WA0158
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

روہڑی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل
امن و امان کی بگڑتی صورتحال تشویشناک، حکومت اور پولیس ناکام ہو چکی ہے: مولانا محمد صالح انڈھڑ
سکھر / روہڑی(بیورورپورٹ)روہڑی کے علاقے جھانگڑو تھانے کی حدود میں ڈکیتی کی مزاحمت کے دوران شہری ثناء اللہ گبول کے بہیمانہ قتل پر جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے قائم مقام سیکریٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ اور جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل حافظ عبدالحمید مہر نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے پریس ترجمان مولانا امان اللہ سکھروی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران ایک بے گناہ شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنا انتہائی افسوسناک اور سفاکانہ عمل ہے، جو ضلع میں امن و امان کی ابتر صورتحال اور پولیس کی ناقص کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ مسلح جرائم پیشہ عناصر کھلے عام وارداتیں کر رہے ہیں جبکہ شہری اپنی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کے دوران ثناء اللہ گبول کو قتل کیے جانے کا واقعہ نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے بلکہ اس نے عوام میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے۔مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اس دکھ کی گھڑی میں مرحوم ثناء اللہ گبول کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ورثاء جو بھی قانونی اور آئینی راستہ اختیار کریں گے، جمعیت علماء اسلام ان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔رہنماؤں نے حکومت سندھ اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق عبرتناک سزا دی جائے، اور روہڑی سمیت ضلع سکھر میں امن و امان کے قیام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جرائم کی روک تھام کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے تو عوامی ردعمل کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0