September 2, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت

IMG-20260128-WA0154
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسر، سپیشل برانچ، سیکیورٹی برانچ، سی ٹی ڈی، سیکرٹری آر ٹی اے ملک طاہر ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شبانہ اجمل سول ڈیفنس آفیسرایڈیشنل چارج مرید عباس بُھٹہ ، کسٹم، ٹریفک پولیس ،پنجاب ہائی وےپولیس سکیورٹی برانچ،، این سی ایچ ڈی، محکمہ ماحولیات ،ایف بی آر، ستھرا پنجاب، ٹرانسپورٹ اورفاریسٹ آفیسر سمیت دیگر محکموں کے افسران شریک ہوئے۔اسسٹنٹ کمشنر نور پورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز،اور اے سی نوشہرہ ثمینہ بشیر نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول، اے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ نے ماہانہ کارکردگی اور دیگراہم انتظامی اُمور کے حوالے سے بریفنگ دی۔اجلاس میں سول ڈیفنس آفیسر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے غیر قانونی کاروبار اور پٹرول سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بروقت ایکشن بارے بریف کیا ۔ ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرنے کہا کسی کو غیر قانونی پٹرول وڈیزل فروخت کرنے کی اجازت نہیں۔ غیر قانونی کاروبار، پٹرول پمپوں پر سمگل شدہ پٹرول ،ڈیزل ایل پی جی وغیرہ کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رکھی جائیں ۔ٹریفک پولیس آفیسر نے گاڑیوں کے چالان وجرمانے اس کے علاوہ تمام محکموں کے افسران نے ماہانہ کارکردگی ودیگر کاروائیوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔تحصیل مینیجرسُتھراپنجاب پروگرام خوشاب وجوہرآبادنےضلع خوشاب میں انکروچمنٹ، صفائی ستھرائی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ٹرانسپورٹ آفیسر نے گاڑیوں اور شہر میں چلنے والی چھوٹی بڑی ٹرانسپورٹ کی چیکنگ اوورلوڈنگ جرمانوں اور کاروایئوں کے بارے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ٹرانسپورٹ آفیسر کو ہدایت کی کہ اوور لوڈنگ کرنے اور بغیر رجسٹریشن اور گورنمنٹ کی نئی پالیسی وایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی گاڑیوں کی سخت مانیٹرنگ اور چیکنگ کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ہدایت کی کہ تمام محکموں کے افسران آپس میں روابط بڑھائیں اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی تمام سکیموں اور پروگرام کی ایکٹویٹی انفارمیشن آفس سے شیئر کریں اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ٹارگٹڈ کاروائی کریں غیر قانونی پٹرول پمپوں ،تیل ایجنسیوں اور اسمگل شدہ اشیاء بیچنے والوں کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس خوشاب نے سیف سٹی کیمروں کے حوالے سے بریف کیا اور بتایا کہ خوشاب ،جوہرآباد میں مختلف پوائنٹ اور شہر کی اندرونی اور بیرونی ،داخلی وخارخی اور بائی پاس سائیٹ پر کمرے نصب کئے گئے ہیں جو شہرکی سیفٹی ،رول آف لاء پر عملدرآمد ، امن کی فضا کو برقرار رکھنے جرائم میں کمی اورچوری ڈکیتی ،راہزنی ودیگر غیر قانونی حرکات ،جرائم میں قابو پانے ایویڈنس اکٹھا کرنے میں اہم معاون ثابت ہونگے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے چاروں تحصیلوں کے اے سی صاحبان کو فائر سیفٹی ،صفائی سُتھرائی ،بیوٹیفکیشن ،ترقیاتی پروگرام،اور ہسپتالوں میں صحت کے حوالے سے عملی اقدامات کرنے اور وزیر اعلی ا پنحاب کے تاریخ ساز منصوبوں میں شفافیت اور مقررہ مدت میں پایہ تکمیل کرنے کے احکامات صادر کیے.

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0