دریاخان/بھکر (راجہ نورالہی عاطف ) دریا خان کہ ممتاز سینیئر صحافی حاجی محمد عارف صدیقی کے
دریاخان/بھکر (راجہ نورالہی عاطف ) دریا خان کہ ممتاز سینیئر صحافی حاجی محمد عارف صدیقی کے صاحبزادے ہونہار طالب علم وقاص حیدر کا اعزاز ، بی ایس کرائمنالوجی بیچلر کی ڈگری حاصل کر لی ،عوامی ،سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ دریا خان کے قابل فخر سپوت ہونہارطالب علم وقاص حیدر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے خصوصی فضل و کرم سے میری پے در پے شاندار کامیاں میرے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کا ثمر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اعلی ا تعلیم کے حصول کا عزم صمیم کر رکھا ہے اور اس عظیم مقصد کے لیے ایم فل میں داخلے کے لیے بھی باضابطہ طور پر اپلائی کر دیا ہے ۔ انشاءاللہ مزید شاندار کامیابیوں سے ہم کنار ہو کر اپنے والدین اور علاقہ کا نام روشن کروں گا ۔ دریں اثناء نامور جرنلسٹ حاجی محمد عارف صدیقی کا کہنا ہے کہ الحمدُ للہ ہمارے لئے آج خوشی کا دن ہے۔ والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد ان سے آگے جائے ،اعلی ا تعلیم حاصل کرے الحمدللہ آج میرے لئے خوشی ہے کہ میرے بیٹے وقاص حیدر نے کرائمنالوجی میں بی ایس (بیچلر) کی ڈگری مکمل کر لی ہے اور ایم فِل میں داخلے کیلئے اپلائی کر دیا ہے میری دُعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ اسےمزید شاندار کامیابیاں نصیب فرمائے۔ آمین