September 3, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

یہ ابراہیم ہے، اسما نواز شریف کا بیٹا اور مریم نواز کا بھانجا، ایک سپیشل بچہ مگر سب سے بڑھ کر ایک

20260128_165240
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

یہ ابراہیم ہے، اسما نواز شریف کا بیٹا اور مریم نواز کا بھانجا، ایک سپیشل بچہ مگر سب سے بڑھ کر ایک مکمل انسان، جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں اگر کوئی ایک منظر دل کو چھو گیا تو وہ اسی معصوم بچے کا تھا جو موسیقی کی دھن پر بے ساختہ خوشی سے جھوم رہا تھا، اصل بات اس کا ڈانس کرنا نہیں بلکہ اس کی موجودگی تھی کیونکہ ہمارے معاشرے میں اکثر سپیشل بچوں کو تقریبات سے دور رکھا جاتا ہے، انہیں چھپا لیا جاتا ہے جیسے ان کا وجود کوئی شرمندگی ہو، پانچ بچے ہوں تو چار کا ذکر کیا جاتا ہے اور پانچویں کو گنتی سے ہی نکال دیا جاتا ہے، مگر یہاں ابراہیم کو چھپایا نہیں گیا بلکہ فخر سے سامنے لایا گیا، اس کے والد علی ڈار خود اس کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہیں اور دنیا کو بتاتے ہیں کہ یہ میرا بیٹا ہے، یہی رویہ اصل انسانیت اور اصل تربیت ہے، افسوس اس بات کا ہے کہ سوشل میڈیا پر اس معصوم بچے کی ویڈیو پر کچھ لوگوں نے منفی تبصرے کیے اور اسے والدین کے گناہوں کی سزا قرار دیا، حالانکہ سپیشل بچے گناہ نہیں ہوتے بلکہ خدا کا تحفہ ہوتے ہیں، معذوری، آزمائش، صحت اور بیماری امیری غریبی یا ہمارے گناہ ثواب نہیں دیکھتیں، بنانے والی ذات اللہ کی ہے اور وہ جسے جیسا بناتا ہے حکمت کے ساتھ بناتا ہے، گناہ تو وہ سوچ ہے جو خدا کی تخلیق کا مذاق اڑاتی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود کئی مواقع پر ابراہیم کا ذکر کر چکی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ بچہ توجہ اور احترام کا حقدار ہے، جنید صفدر کی شادی میں اس سپیشل بچے کی موجودگی اور اسے دی جانے والی محبت ایک مثبت مثال ہے کہ سپیشل بچوں کو الگ نہیں بلکہ ساتھ لے کر چلنا چاہیے، ضرورت اس امر کی ہے کہ سپیشل بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے، انہیں پورا وقت دیا جائے کیونکہ کمی ان میں نہیں بلکہ ہماری سوچ میں ہے، اللہ نے ہر انسان کو خوبصورت بنایا ہے اور خدارا سپیشل افراد کا مذاق نہ اڑائیں اور نہ ہی ان پر تنقید کریں کیونکہ یہ معاشرے کا بوجھ نہیں بلکہ معاشرے کا امتحان ہوتے ہیں۔
سابقہ صدر ضیاء الحق کی بیٹی بھی سپیشل تھی وہ بھی ہمیشہ اس کو اپنے ساتھ رکھتے تھے سلوٹ اہے ان کو بھی
#PMLN

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0