September 4, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

میلسی (بیو رو چیف )میلسی اور گرد و نواح میں منشیات کا دھندہ عروج پر، پولیس منشیات فروشوں

Screenshot_2026-01-28_152108
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

میلسی (بیو رو چیف )میلسی اور گرد و نواح میں منشیات کا دھندہ عروج پر، پولیس منشیات فروشوں کو لگام ڈالنے میں ناکام، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ بتایا جاتا ہے کہ میلسی اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں منشیات کا مکروہ دھندہ کھلے عام جاری ہے، جس کے باعث نوجوان نسل تیزی سے تباہی کی جانب جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں چرس، ہیروئن، آئس اور دیگر نشہ آور اشیاء باآسانی دستیاب ہیں، جبکہ منشیات فروش بے خوف ہو کر اپنا کاروبار چلا رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار پولیس کو نشاندہی کے باوجود مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی، جس سے پولیس کی کارکردگی پر سنگین سوالات جنم لے رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق تعلیمی اداروں کے اطراف اور گنجان آبادیوں میں منشیات فروشی معمول بن چکی ہے، مگر پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام، آئی جی پنجاب، آر پی او اور ڈی پی او وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچایا جا سکے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0