خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) صدرورلڈبینک مسٹر اجے بنگا کے خصوصی دورہ ء خوشاب کے پیش نظر
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) صدرورلڈبینک مسٹر اجے بنگا کے خصوصی دورہ ء خوشاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضروری انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں۔ صدر ورلڈ بینک کی خوشاب آمد کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نےسیکیورٹی انتظامات کا خصوصی طورپر جائزہ لیا۔
ڈی پی او خوشاب نے ہیلی پیڈ اور آمد و رفت کے متعین روٹس کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل امجد علی ، ایس ایچ او خوشاب اور انچارج سیکیورٹی نے سیکیورٹی پلان، ڈیوٹیز کی تعیناتی اور دیگر انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی پی او خوشاب نے سیکیورٹی انتظامات کا بغور جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ ورلڈ بینک کے صدر کی آمد کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔