November 28, 2026

*پنجاب میں مستحق افراد کو نگہبان کارڈ دینے کا فیصلہ، 47 ارب کا رمضان ریلیف پیکیج*

IMG-20260127-WA0301

*پنجاب میں مستحق افراد کو نگہبان کارڈ دینے کا فیصلہ، 47 ارب کا رمضان ریلیف پیکیج*

*🌼مستحق افراد کے لیے نگہبان کارڈز کے ساتھ ساتھ نگہبان دسترخوان اور سہولت بازار بھی قائم کیے جائیں گے*

لاہور:
پنجاب حکومت نے نادار افراد کے لیے 47 ارب روپے مالیت کا رمضان ریلیف پیکیج منظور کرلیا، مستحق افراد کو نگہبان کارڈز فراہم کیے جائیں گے، نگہبان دسترخوان اور سہولت بازار قائم کیے جائیں گے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت رمضان شریف کی پیشگی تیاریوں اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے نادار افراد کے لیے سی ایم راشن کارڈ، نگہبان دسترخوان، سہولت بازار اور دیگر انتظامی امور کی منظوری دے دی۔

نگہبان کارڈ کے ذریعے 42 لاکھ خاندانوں اور ایک کروڑ افراد کے لیے 47 ارب کا خطیر ریلیف پیکیج تیار کیا گیا ہے جس کے تحت 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10 ، 10 ہزار ملیں روپے گے۔

مستحق افراد کو امداد کے لیے بھٹکنا نہیں پڑے گا، رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے کیش کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء بھی خریدنے کی سہولت میسر ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں گھرگھر جاکر وزیراعلیٰ پنجاب رمضان نگہبان کارڈ فراہم کرے گی۔ نگہبان کارڈ کے ذریعے بینک آف پنجاب برانچ لیس بینکنگ ایجنٹ سے بھی کیش حاصل کرسکیں گے جب کہ ون لنک نیٹ ورک اے ٹی ایم کے ذریعے بھی کیش حاصل کیا جا سکے گا۔