سرگودھا.(ملک شاہنواز جالپ بیوروچیف سے)…..وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی سرگودھا و ساہی وال اور کوٹ مومن آمد، تعزیتی ملاقاتیں اور اہم بیانات سرگودھا:
سرگودھا.(ملک شاہنواز جالپ بیوروچیف سے)…..وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی سرگودھا و ساہی وال اور کوٹ مومن آمد، تعزیتی ملاقاتیں اور اہم بیانات
سرگودھا:
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سرگودھا پہنچے جہاں انہوں نے سینئر صحافی سید عون شیرازی کی اہلیہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جا کر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی میاں مناظر علی رانجھا بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور کہا کہ یہ نقصان خاندان کے لیے ناقابلِ تلافی ہے، ہم سوگواران کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔ اس موقع پر صحافی برادری، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات نے پاکستان ٹی وی کے اسپورٹس پروڈیوسر ارسلان شیرازی کی نومولود بیٹی کے انتقال پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کی۔
اس کے بعد وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ تحصیل ساہی وال پہنچے جہاں ان کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ساہی وال آمد پر ایم پی اے تیمور خان بلوچ اور مسلم لیگ (ن) کے مقامی عہدیداروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی درست سمت میں گامزن ہے اور عالمی برادری میں پاکستان کا وقار مسلسل بلند ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کے انقلابی منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے تحصیل ساہی وال کے نواحی علاقے جہانیاں شاہ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنے ایک اسٹاف ممبر کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی۔