دعا نیوز آن لائن بیوروچیف سندھ یونین آف جرنلسٹ آرگنائزیشن سندھ صاحب، صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے، براہِ کرم نوٹس لیا جائے۔
دعا نیوز آن لائن بیوروچیف سندھ یونین آف جرنلسٹ آرگنائزیشن سندھ
صاحب، صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے، براہِ کرم نوٹس لیا جائے۔
جناب SHO تھانہ ٹھٹہ، ضیاد نوناری صاحب!
آپ کی خدمت میں گزارش ہے کہ آپ کے زیرِ نگرانی کام کرنے والے چند پولیس افسران، اہلکار اور ان کے مخبر سرِعام آپ کے نام پر گٹکا، ماوا، چرس اور آئس (کرسٹل میتھ) فروخت کرنے والے منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ دے رہے ہیں اور اس کے عوض ہزاروں روپے ہفتہ وصول کر رہے ہیں۔
اس عمل کی وجہ سے شہر ٹھٹہ کی بدنامی ہو رہی ہے اور اس وقت ٹھٹہ منشیات کا گڑھ بن چکا ہے۔ گٹکا، ماوا، چرس اور آئس پانی کی طرح فروخت ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں نوجوان نسل سرِعام تباہ و برباد ہو رہی ہے۔
براہِ کرم اپنے ماتحت عملے کو سخت ہدایات جاری کریں یا ایس ایس پی ٹھٹہ صاحب سے گزارش کریں کہ ملوث اور کرپٹ اہلکاروں کا تبادلہ کیا جائے۔
نوٹ:
ٹھٹہ سٹی میں بالخصوص خونی تالاب کے آس پاس، عباسی محلہ، بٹواڑہ محلہ، لاسی محلہ، مسن محلہ، اگر امری بس اسٹاپ اور بخاری پاڑے میں سرِعام آئس فروخت ہو رہی ہے، جس کے باعث نوجوان آئس کے نشے میں مبتلا ہو کر چوری سمیت مختلف جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔
مہربانی فرما کر منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔
— پرویز ستار عباسی