October 20, 2026

متحدہ ہندوستان کا وہ مسلمان پہلوان جو ایک ہی وقت میں سالم بکرا کھا جاتا تھا

FB_IMG_1769251632100

متحدہ ہندوستان کا وہ مسلمان پہلوان جو ایک ہی وقت میں سالم بکرا کھا جاتا تھا : گاما پہلوان رستم زماں کے بھتیجے اکرم پہلوان عرف اکی پہلوان کو ڈبل ٹائیگر بھی کہا جاتا تھا ، اکرم پہلوان 1930 میں امرتسر میں پیدا ہوئے، یہ بھولو پہلوان کے چھوٹے بھائی تھے ، اکی پہلوان نے 15 سال کی عمر میں ہی پہلوانی شروع کردی ، انکا کسرتی جسم دیکھ کر ہندو لڑکیاں ٹھنڈی آہیں بھرا کرتی تھیں ، 17 سال کی عمر میں ایک مالدار ہندو خاندان کی لڑکی نے اکی پہلوان کو پیشکش کی کہ سنا ہے تم سالم بکرا کھا جاتے ہو ، لیکن اگر تم میرے سامنے سالم بکرا کھا کر دکھاؤ تو نہ صرف میں تم سے شادی کر لونگی بلکہ تمہیں منہ مانگی رقم بھی انعام دونگی ، اکی پہلوان نے شرما کر کہا ، اے امیر خاتون : میں تم سے شادی تو نہیں کر سکتا لیکن ہاں سالم بکرا ضرور کھا کر دکھا سکتا ہوں ۔۔چنانچہ مقررہ وقت پر اس لڑکی نے گھر کا پلا ہوا ایک سالم بکرا روسٹ کروایا اور کئی لوگوں کی موجودگی میں اکی پہلوان کو بکرا کھانے کے لیے پیش کیا گیا ۔ کہا جاتا ہے کہ اکی پہلوان نے بسم اللہ پڑھی اور شروع ہو گئے تھوڑی دیر میں اکی پہلوان ڈیڑھ من کے قریب یہ بھنا ہوا بکرا کھا گئے اور دیکھنے والے آنکھیں پھاڑے انہیں دیکھ رہے تھے کہ یہ انسان ہے یا جن ؟ ہندو لڑکی یہ دیکھ کر بولی کہ سنا تھا جن سالم بکرا کھا جاتے ہیں لیکن یہ مسلمان پہلوان تو جن کو بھی مات دے گیا ہے ۔۔۔۔۔