کمشنر سکھر ڈویژن/ محکمہ اطلاعات حکومت سندھ سکھر/ 24 جنوری 2025ء کمشنر سکھر کے سکھر میں سرکاری عمارتوں کے جاری تعمیری کام کا جائزہ لینے کے لیے دورے
کمشنر سکھر ڈویژن/ محکمہ اطلاعات حکومت سندھ سکھر/ 24 جنوری 2025ء
کمشنر سکھر کے سکھر میں سرکاری عمارتوں کے جاری تعمیری کام کا جائزہ لینے کے لیے دورے
سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ) کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی نے سکھر شہر میں دو اہم سرکاری تعمیراتی منصوبوں کا دورہ کر کے کام کی پیش رفت اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمشنر سکھر نے سکھر کی گورنمنٹ چلڈرن ہاسپیٹل کے نزد غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے طلباء کے لیے زیر تعمیر ہاسٹل کا دورہ کر کے تعمیری کام کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایکسیئن ہیلتھ ورکس اور ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار قریشی نے کمشنر سکھر کو جاری کام کے متعلق آگہی دیتے ہوئے بتایا کہ زیر تعمیر ہاسٹل کا 50 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی کام کو بھی فنڈز کے اجراء ہوتے ہی مقررہ وقت میں مکمل کر لیا جائے گا، انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہاسٹل کے کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
بعد ازاں کمشنر سکھر نے محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے گورنمنٹ کامپری ہینسو ہائر سیکنڈری اسکول سکھر میں تعمیر کی جانے والی گرلز لبریری کے کام کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر ڈائریکٹر محکمہ ثقافت سکھر امتیاز احمد میمن نے کمشنر سکھر کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ گرلز لبریری کا 90 فیصد سے زائد کا کام مکمل کر لیا جا چکا ہے جبکہ باقی فنشنگ کے کام کو بھی جلد ہی مکمل کر کے فرنیچر اور کتب کی فراہمی سے لبریری کا باقاعدہ افتتاح کرا دیا جائے گا۔
اس موقع پر کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے کام کے معیار پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت خوش آئند بات ہے کہ محکمہ ثقافت کی جانب سے سکھر میں قدیمی میر معصوم شاہ لبریری کے بعد شہر کے دیگر علاقوں کی طالبات کی سہل رسائی کے لیے ایک اور عوامی لبریری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جہاں طالبات مطالعہ سازی سے اپنے علمی ذوق میں اضافہ کر سکیں گی#
(عبدالصمد)