October 21, 2026

جھنگ سپیرئیر کالج جھنگ کے زیراہتمام سالانہ سپیرئیر گالا کا مقامی مارکی میں انعقاد کیا گیا

IMG-20260122-WA0190

.جھنگ سپیرئیر کالج جھنگ کے زیراہتمام سالانہ سپیرئیر گالا کا مقامی مارکی میں انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر سپیرئیر گروپ آ ف کالجز فیصل آ باد ریجن محمد سلیم مغل اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز جھنگ نعیم خان لاشاری تھے جبکہ مہمانان اعزاز زاہد خورشید لودھی( ڈائریکٹر سٹرائیو گرامر سکول و کالجز) ،محمد نوید اختر( پرنسپل اسپائر سکول و کالجز) ،مہدی حیات علیانہ (پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج)، مستنصر حسین (پرنسپل سپیرئیر کالج شاہ جیونہ ),رانا محمد اشفاق ،چوہدری مقصود احمد,منیر عباس سہیل (سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن )،ملک شہباز احمد کھو کھر ایڈووکیٹ(سیکرٹری بار) و دیگر مہمانوں نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔سپیرئیر گالا سپیرئیر کالج جھنگ کا سالانہ سب سے بڑا ایونٹ ہے جس کا مقصد طلباء میں چھپی صلاحیتوں، تخلیقی صلاحیت، ثقافتی اظہار اور یکجہتی کو اجاگر کرنا ہوتا ہے۔ تقریب میں ہونے والی ثقافتی سرگرمیاں اور پرفارمنسز جن میں ڈانس، گانے، ڈرامے اور اداکاری ،ٹیلنٹ شوز میں مختلف شعبوں کے طلباء و طالبات اپنے فن کا مظاہرہ کیا بہترین پرفارمنسز،ٹیلنٹ اور ٹیم ورک پر طلباء و طالبات میں مہمانوں کی طرف سےانعامات ، اعزازات ایوارڈز تقسیم کیے گئے اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر سلیم مغل نے اپنے پیغام میں کہا کہ سپیرئیر کالج جھنگ میں منعقد ہونے والا سپیرئیر گالا ادارے کی ہم نصابی سرگرمیوں کی ایک خوبصورت مثال ہے۔ ہم اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہمارے ادارے نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ کھیل، ثقافت اور سماجی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔میں کالج انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کو اس کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ڈائریکٹر کالج مسز فرحین اسامہ نے کہا کہ سپیرئیر گالا دراصل ہمارے تعلیمی وژن کا عملی اظہار ہے جہاں طلبہ و طالبات کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی، قیادت اور تخلیقی اظہار کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد میں انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کی مشترکہ محنت قابلِ تحسین ہے۔پرنسپل پروفیسر محمد رحمان نے کہا کہ سپیرئیر گالا ہمارے طلبہ و طالبات کی توانائی، صلاحیت اور نظم و ضبط کا آئینہ دار ہے۔ اس تقریب نے نہ صرف تعلیمی ماحول کو خوشگوار بنایا بلکہ طلبہ میں باہمی تعاون، صحت مند مقابلے اور خود اعتمادی کو فروغ دیا۔میں تمام اساتذہ، آرگنائزنگ کمیٹی اور طلبہ و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے اس ایونٹ کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ہماری کوشش رہے گی کہ مستقبل میں بھی ایسی مثبت سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کی ہمہ جہت تربیت کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔