سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)پاکستان ریلوے پریم یونین (سی بی اے )کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیونے کہا ہے کہ ریلوے ملازمین
سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)پاکستان ریلوے پریم یونین (سی بی اے )کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیونے کہا ہے کہ ریلوے ملازمین سب سے زیادہ جان دینے والے اور حادثات میں 1122کا کردار ادا کرنے والے گینگ مین ریلوے ملازمین کو ریل پر سفر کرنا جرم بن گیا 34 ڈاو¿ن پاک بزنس ایکسپریس میں ڈیوٹی پاس ھونے کے باوجود ساھیوال کے گینگ مینوں کو چارج کیا گیا یہ ان ملازمین کے ساتھ نعروا سلوک کیا گیا ہے جنھی کلاس 4 کا ملازم کہا جاتا ہے جو بغیر کسی سہولت یا وسائل کے پاکستان ریلوے کا پیہہ رواں دواں رکھتے ہیں، جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ چاہیے سردی ہو یا گرمی اندھی ہو طوفان ہو برسات ہو سیلاپ ہو حادثہ ہو اپنی زندگی کو دعو پر لگا کہ اس ادارے کی ترقی یا بحالی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہے اس سخت ترین سردی کے موسم میں گینگ مین ریل کے پیہئے کو رواں دواں رکھنے مین اپنا کردار ادا کر رہے ہیں یہ مزدور صرف مزدور نہیں (یہ پاکستان ریلوے کے محافظ ہیں(یہ ہماری ٹریک کی زندگی ہیں(ان کی محنت سے ٹرینیں چلتی ہیں)اور و ملازمین جو کہ ریلوے ٹریک کو محفوظ بنانے کلیے ٹریک کا سامان لے آرہے تھی ڈیوٹی پاس ہونے کے با وجود ان غریب گینگ مینوں کو جارچ کیا گیا یہ کس قسم کا قانون ہے بےبس اور لاچار گینگ مینوں نے اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کر پندرہ ھزار روپے کی رسید بنوا کر اپنی عزت اور خود داری کو محفوظ بنایا کیا ان پندرہ ھزار سے ریلوے کا خسارہ ختم ھو گیا کیا ریلوے منافع بخش ادارہ بن گیا ایسا تو کچھ نہیں ھوا ھاں البتہ غریب گینگ مینوں کے بچے ایک ماہ تک دو وقت کی روٹی سے محروم ضرور ھوں گے ہم وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی صاحب اور چیئرمین ریلوے سی۔ای او ریلوے سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں 34 ڈاو¿ن بزنس ایکسپریس میں ڈیوٹی پاس ھونے کے باوجود ساھیوال کے گینک مینوں کو چارج کرنے والے ٹی ایم اور باقی عملے کو معطل کرکے واقعہ کی انکوائری کرائی جائے نہیں تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائے جائیں گی ۔