سکھر (بیورو رپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی اسماعیل کٹپر)سکھر میں ڈی ایس پی علی محمد مہر کی روہڑی میں تعیناتی کے بعد عوام، تاجروں، عام شہریوں اور
سکھر (بیورو رپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی اسماعیل کٹپر)سکھر میں ڈی ایس پی علی محمد مہر کی روہڑی میں تعیناتی کے بعد عوام، تاجروں، عام شہریوں اور ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ ڈکیتی اور لوٹ مار میں ملوث گروہوں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی علی محمد مہر نے کہا کہ جہاں بھی میری ڈیوٹی ہوتی ہے، میں کوشش کرتا ہوں کہ اس علاقے کو امن کا گہوارہ بنایا جائے تاکہ تاجر پُرسکون ہو کر اپنا کاروبار کر سکیں اور عام شہری سکون کی نیند سو سکیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے اہلکاروں پر سختی سے کام لیتا ہوں تاکہ وہ اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سر انجام دیں اور علاقے میں امن قائم رہے۔ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ اپنے علاقے کو امن کا گہوارہ بنانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل اور حکمت عملی بروئے کار لائی جائیں گی تاکہ شہر میں جرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں واضح کمی لائی جا سکے۔تاجروں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی علی محمد مہر کی آمد سے روہڑی اور اس کے اطراف کے علاقے میں امن قائم ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے اور شہری اب زیادہ پُرسکون ماحول میں روزمرہ کے کام انجام دے سکتے ہیں۔