November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سیکریٹری جنرل سید عبدالقیوم آغا ، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے نائب صدر و سکھر اسمال ٹریڈرز

IMG-20260120-WA0201

سکھر(بیورورپورٹ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سیکریٹری جنرل سید عبدالقیوم آغا ، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے نائب صدر و سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ قیامت کا منظر تھا، کراچی سے خیبر تک ہر تاجر افسوسناک سانحہ پر انتہائی رنج و الم میں مبتلا ہے، افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ تاجر برادری کے دیئے ہوئے ٹیکس سے ہی ملکی نظام چلتا ہے، ہمارے ٹیکس سے ہی حکمران اور بیوروکریسی عیاشیاں کرتے ہیںلیکن حکمرانوں کو پاس تجارتی مارکیٹوں کے تحفظ، ہنگامی صورتحال سے بچاﺅں کیلئے کوئی بھی لازمات نہیں، کراچی گل پلازہ میں مسلسل 36 گھنٹوں تک آگ جلتی رہی، کئی افراد شہید ہوگئے، اربوں روپے کی دکانیں اور مال جل کر خاکستر ہوگیا ہے لیکن ہمارے پاس کوئی ایسی سہولت نہیں جس سے ہم فوری طور پر آگ پر قابو پاکر تاجروں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرسکتے جوکہ حکمرانوں ، بیوروکریسی کی بدترین نااہلی اور غفلت کی واضح مثال ہے، حکومت فوری طور پر شہداءکے اہلخانہ کی کفالت اور تاجروں کے ہونیوالے اربوں روپے نقصان کا معاوضہ فراہم کرکے آئندہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے تاکہ مزید قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع ہونے سے بچا کر کے تاجروں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہا رانہو ں نے دورہ سکھر کے موقع پر سکھر اسمال ٹریڈرز کے رہنماﺅں سے ملاقات کے دوران تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سکھر اسمال ٹریڈرز کے جنرل سیکریٹری محمد عامر فاروقی، چیئرمین سپریم کونسل حافظ محمد شریف ڈاڈا، نائب صدر محمدمنیر میمن، محمد ذاکر خان، محمد یوسف مالا،محمد فاروق میمن، محمد فہیم میمن، محمد ندیم،محمد جاوید سپری والے، عبدالصمد صالح محمد، محمد دانش میمن، محمد یاسر میمن و دیگر بھی موجود تھے۔تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے سید عبدالقیوم آغا، حاجی محمد جاوید میمن کا مزید کہنا تھاکہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجر خود کو اکیلا نہ سمجھے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ملک بھر کے تاجر ان مشکل کی اس گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، حکومت سندھ کی جانب سے شہداءکے لواحقین کےلئے ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا ہے، یہ صرف اعلان نہیں بلکہ اسے فوری طور پر عملی جامعہ بھی پہنایا جائے اور جو تاجروں کا اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، اس کا بھی تخمینہ لگا کر انکے کاروبار کے بحالی کیلئے حکومت فوری طور پر تاجروں کے نقصان کا ازالہ کرے۔ اس موقع پر انہوں نے شہداءسانحہ گل پلازہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی.