مراکش کے بادشاہ نے ٹرمپ کی غزہ امن بورڈ کی بانی رکنیت کی دعوت قبول کرلی۔
مراکش کے بادشاہ نے ٹرمپ کی غزہ امن بورڈ کی بانی رکنیت کی دعوت قبول کرلی۔
بادشاہ نے اس بورڈ کی بانی رکنیت پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کا مقصد مشرق وسطی میں امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔مراکش وزارت خارجہ
مراکش(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مراکش کے بادشاہ نے غزہ امن بورڈ میں بانی رکن کے طور پر شامل ہونے کی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت قبول کر لی ہے۔مراکش کی وزارتِ خارجہ کے مطابق بادشاہ نے اس بورڈ کی بانی رکنیت پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بورڈ میں دنیا بھر سے محدود تعداد میں ایسے بین الاقوامی رہنما شامل ہوں گے جو خطے میں طویل المدتی استحکام اور خوشحالی کے لیے پُرعزم ہیں۔وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مراکش بورڈ کے آئینی چارٹر کی توثیق کرے گا اور مشرقِ وسطیٰ میں ایک جامع، منصفانہ اور دیرپا امن کے عزم کا اعادہ کرے گا۔