ایران، پولیس چیف نے مظاہرین کو 3 دن میں سرنڈر کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔
ایران، پولیس چیف نے مظاہرین کو 3 دن میں سرنڈر کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔
وہ نوجوان جو غلط فہمی یا دھوکے میں آکر مظاہروں میں شریک ہوئے، انہیں دشمن نہیں بلکہ گمراہ افراد سمجھا جائے گا۔پولیس چیف کی خطاب
تہران(نمائندہ مجاہد افغان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف ریاستی کارروائی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ایران کے قومی پولیس چیف احمد رضا رادان نے احتجاج میں شامل افراد کو تین روز کے اندر خود کو حکام کے سامنے پیش کرنے کی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کے بعد سخت اقدامات کیے جائیں گے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے پولیس چیف نے کہا کہ وہ نوجوان جو غلط فہمی یا دھوکے میں آ کر مظاہروں میں شریک ہوئے، انہیں دشمن نہیں بلکہ گمراہ افراد سمجھا جائے گا، اور اگر وہ مقررہ مدت میں خود کو سرنڈر کر دیں تو ان کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کیا جائے گا۔تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد قانون پوری سختی سے نافذ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ دسمبر کے اواخر میں مہنگائی، بے روزگاری اور خراب معاشی حالات کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج جلد ہی ملک بھر میں پھیل گئے تھے، جنہیں مبصرین ایرانی قیادت کے لیے حالیہ برسوں کا سب سے بڑا چیلنج قرار دے رہے ہیں۔