امریکی صدرکا پاکستان کو فلسطین کےمجوزہ بورڈمیں دعوت دیناعظیم کامیابی ہے۔طاہر اشرفی
امریکی صدرکا پاکستان کو فلسطین کےمجوزہ بورڈمیں دعوت دیناعظیم کامیابی ہے۔طاہر اشرفی
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جس طرح فلسطینیوں کی ترجمانی کی وه قابل فخر ہے۔چیئرمین پاکستان علما کونسل
اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان علماکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کو فلسطین کے مجوزہ بورڈ میں دعوت دینا عظیم کامیابی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو شمولیت کی دعوت دی ہے۔اس حوالے سے اپنے بیان میں طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کو فلسطین کے مجوزہ بورڈ میں دعوت دینا عظیم کامیابی ہے اور اس دعوت سے پاکستان کا عالمی وقار اور کردار دنیا کے سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عظیم سفارتی کامیابی اہل فلسطین کیلئے پاکستان کی کوششوں اورجدوجہدکانتیجہ ہے، وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل عاصم منیرنےجس طرح فلسطینیوں کی ترجمانی کی وه قابل فخرہے۔طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اس دعوت کو قبول کرکے پاکستان کے اہل فلسطین کیلئے کردارکوآگے بڑھائیں۔