November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا کی تحصیل ساہیوال کے علاقہ سیال شریف میں لکڑی پر

IMG-20260118-WA0089

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا کی تحصیل ساہیوال کے علاقہ سیال شریف میں لکڑی پر تراش خراش اور کندہ کاری صنعت کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ یہاں کا بنا ہوا روایتی فرنیچر نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی پسند کیا جاتا ہے۔
علاقہ سیال شریف میں خاص قسم کی لکڑی سے تیار ثقافتی فرنیچر مضبوطی، نفاست اور روایتی نقش و نگاری کے باعث دنیا بھر میں مقبول ہے۔ مقامی سطح پر یہ صنعت اب روزگار اور برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں بہتری کیلئے اہم کردار ادا کرتی نظر آتی ہے جبکہ یہاں کے تیار کردہ بیڈز، چارپیاں اور جھولوں سمیت مختلف ہینڈی کرافٹ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں۔
یہاں کے کاریگر شیشم، دیار اور چیڑ سمیت مختلف اقسام کی لکڑی کو استعمال کرتے ہیں جبکہ ہاتھ کی کاریگری ان مصنوعات کو مزید پرکشش بناتی ہے، جدید دور میں بھی لکڑی سے تیار یہ چارپائیاں اور جھولے دیہی علاقوں کی پہچان ہیں۔ سیال شریف کا فرنیچر زیادہ تر بیرون ممالک ایکسپورٹ کیا جاتا ہے جو منفرد ڈیزائننگ۔ مضبوطی اور خوشنمائی کے باعث اپنے اندر ایک نکھار لئے ہوئے ہے
پائیدار لکڑی اور اس پر انتہائی خوبصورتی سے کی گئی نقش و نگاری اس فرنیچر کا خاصا ہے جسے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی خاص پذیرائی حاصل ہے۔