November 17, 2026

یہ غزہ نہیں، کراچی کا جلتا ہوا نظام ہے کراچی کے علاقے صدر میں واقع گل پلازہ میں گزشتہ رات لگنے والی ہولناک آگ نے شہر کو ایک بار پھر

IMG-20260118-WA0087

یہ غزہ نہیں، کراچی کا جلتا ہوا نظام ہے
کراچی کے علاقے صدر میں واقع گل پلازہ میں گزشتہ رات لگنے والی ہولناک آگ نے شہر کو ایک بار پھر سوگ میں مبتلا کر دیا۔ دگنی رفتار سے پھیلنے والی اس خوفناک آگ کے نتیجے میں درجنوں افراد زندہ جل گئے جبکہ اربوں روپے مالیت کا کاروبار، دکانیں اور املاک مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ چند ہی گھنٹوں میں گل پلازہ، جو روزگار اور تجارت کا مرکز تھا، ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔
یہ افسوسناک سانحہ محض ایک حادثہ نہیں بلکہ سندھ حکومت کی مسلسل نااہلی، غفلت اور کرپٹ بلدیاتی نظام کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ فائر سیفٹی انتظامات کا فقدان، ایمرجنسی رسپانس کی مکمل ناکامی اور بلڈنگ قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں اس سانحے کی بنیادی وجوہات ہیں، جن پر برسوں سے آنکھیں بند رکھی گئیں۔
کراچی، جو پاکستان کا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے، آج بھی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے بنیادی نظام سے محروم ہے۔ اربوں روپے ٹیکس وصول کرنے کے باوجود عوام کو نہ تحفظ حاصل ہے اور نہ ہی بنیادی سہولیات۔ یہ صورتحال کرپٹ میئر کراچی اور سندھ حکومت کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔
عوامی اور سماجی حلقوں نے وفاقی حکومت اور پاکستان کی مقتدر ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی کرپٹ اور ناکام صوبائی و بلدیاتی حکومت کو فی الفور برطرف کیا جائے جو عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
کراچی کو مزید تجربہ گاہ بنانے کے بجائے فوری طور پر عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک کا سب سے بڑا اور اہم شہر ایک محفوظ، جدید اور بین الاقوامی معیار کا شہر بن سکے، ورنہ ایسے سانحات بار بار ہوتے رہیں گے۔