سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے سرگودھا شہر کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کے 14 ارب روپے کے میگا سیوریج
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے سرگودھا شہر کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کے 14 ارب روپے کے میگا سیوریج منصوبے کے تحت جاری کاموں کا مختلف مقامات پر جائزہ لیا۔ انہوں نے جناح کالونی میں نئے ڈسپوزل کی تعمیر، مقررہ مدت میں تکمیل اور تعمیراتی معیار پر خصوصی زور دیا۔ کمشنر نے سیوریج پائپ بنانے والی فیکٹری کا بھی معائنہ کیا اور مٹیریل کے معیار، تھرڈ پارٹی کوالٹی ٹیسٹنگ اور فیلڈ نگرانی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبے میں رفتار کے ساتھ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔