بھنبھور / دھابیجی رپورٹ عبدالعزیز شیخ چند روز قبل بھنبھور کے رہائشی کامران مینڈھری پر ملزمان جمیل ولد جمعون مینڈھرو اور دیگر نے فائرنگ
بھنبھور / دھابیجی رپورٹ عبدالعزیز شیخ
چند روز قبل بھنبھور کے رہائشی کامران مینڈھری پر ملزمان جمیل ولد جمعون مینڈھرو اور دیگر نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کامران مینڈھری کی ٹانگ میں گولی لگی اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد زخمی کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔اس واقعے کا مقدمہ زخمی کے بھائی محمد یوسف مینڈھری کی فریاد پر تھانہ دھابیجی میں گناہ نمبر 233/2025 کے تحت درج کیا گیا۔مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی، جس پر فرسٹ ایڈیشنل جج / ماڈل کورٹ نے سماعت کے بعد ملزم جمیل ولد جمعون مینڈھرو اور دیگر کی ضمانتیں مسترد کر دیں۔مدعی کی جانب سے مقدمے کی پیروی نامور وکیل اکرم خاصخیلی نے کی۔ عدالت کے فیصلے پر مدعی فریق نے اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ زخمی کامران مینڈھری کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی