November 17, 2026

ٹھٹھ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (آپکا) سندھ کے رہنما عبدالکریم بھانڈ کی کاوشوں سے محکمہ صحت

IMG-20260117-WA0190

ٹھٹھ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (آپکا) سندھ کے رہنما عبدالکریم بھانڈ کی کاوشوں سے محکمہ صحت ٹھٹہ کے ملازمین حاجی اسد خشک، عبدالحفیظ خشک، سلیم بروہی، رجب بروہی اور دیگر کی ترقی (پروموشن) ہونے پر محکمہ صحت ٹھٹہ کے ملازمین کی جانب سے مکلی میں ایک تقریبِ استقبالیہ منعقد کی گئی۔تقریب کے دوران ترقی پانے والے ملازمین کو اجرکیں، لونگیاں اور گلاب کے پھول پیش کرکے مبارکباد دی گئی۔اس موقع پر بابو ہدایت اللہ فاضلانی، ندیم جوکھیو، زاہد جوکھیو، مصطفیٰ بھٹو، شہزیب دایو، علی محمد جماری، اسماعیل چانڈیو، عرفان علوانی، علی شاہ، مولابخش جاکھرو، اکرم خشک، مقصود خشک سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آپکا رہنما عبدالکریم بھانڈ، حاجی اسد خشک، بابو ہدایت اللہ فاضلانی اور دیگر نے کہا کہ آپکا رہنماؤں کی مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں پورے سندھ میں بڑی تعداد میں ملازمین کی پروموشنز کرائی گئیں اور ان کے جائز مسائل حل کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ باقی رہ جانے والے مسائل بھی جلد بلا تفریق حل کیے جائیں گے۔ ملازمین کو چاہیے کہ وہ آپس میں اتحاد و اتفاق قائم رکھیں اور اپنی ذمہ داریاں ایمانداری کے ساتھ ادا کریں۔