ٹھٹہ (رپورٹ: عبدالعزیز شیخ ايپکا سندھ کے رہنما عبدالکریم باند نے اپنی ذاتی
ٹھٹہ (رپورٹ: عبدالعزیز شیخ
ايپکا سندھ کے رہنما عبدالکریم باند نے اپنی ذاتی کوششوں سے محکمہ صحت ٹھٹہ کے ملازمین کی پروموشن کروا کر ایک اہم اور مثالی کردار ادا کیا ہے۔ پروموشن حاصل کرنے والوں میں حاجی اسد خشک، عبدالحفیظ خشک، سلیم بروہی، رجب بروہی سمیت دیگر ملازمین شامل تھے اس موقع پر محکمہ صحت ٹھٹہ کے ملازمین کی جانب سے عبدالکریم باند کا شاندار استقبال کیا گیا، جہاں ترقی پانے والے ملازمین نے انہیں لونگیاں، اجرکیں اور گلاب کے پھول پیش کر کے مبارکباد دی تقریب سے بابو ہدایت اللہ فاضلانی، ندیم جوکھیو، زاہد جوکھیو، مصطفیٰ بھٹو، شاہزیب دایو، اسماعیل چانڈیو، مولابخش جاکھرو، اکرم خشک اور مقصود خشک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپکا کے رہنما عبدالکریم باند نے اپنی ذاتی کوششوں سے پورے سندھ میں بڑی تعداد میں ملازمین کی پروموشن کروا کر ان کے جائز مسائل حل کروائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں ایسے مخلص اور ایماندار لوگ بہت کم ہوتے ہیں جو ملازمین کی فلاح کے لیے بغیر کسی ذاتی مفاد کے جدوجہد کرتے ہیں۔
مقررین نے مزید کہا کہ عبدالکریم باند نے ذاتی خرچ پر ملازمین کے مسائل حل کروا کر انہیں ترقی دلوائی اور ورکرز میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا، جو قابلِ تحسین عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم محکمہ صحت کے ملازمین خوش نصیب ہیں کہ ہمیں ایسا قیمتی اور مخلص رہنما ملا ہے آخر میں مقررین نے کہا کہ ہم عبدالکریم باند کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بلا تفریق ملازمین کے مسائل حل کر کے دکھائے۔ ملازمین کو چاہیے کہ وہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں ایمانداری اور محنت کے ساتھ ادا