میانوالی(راجہ نورالہی عاطف سے)پریس کلب میانوالی کے سال 2026 کے نئے عہدیداران کے چناؤ کا عمل
میانوالی(راجہ نورالہی عاطف سے)پریس کلب میانوالی کے سال 2026 کے نئے عہدیداران کے چناؤ کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب میانوالی میں سال 2026 نئے عہدیداروں کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں مقامی صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر 2026 کے لیئے نئے عہدیداروں کا چناؤ کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق 2026 کے لئے عبدالحمید خان لاشاری صدر جبکہ ملک سجاد اقبال جنرل سکریٹری ، محمد اکرم خان شیرازی سینئر نائب صدر ، عبد الحمید ملک نائب صدر ، ملک عمر اعوان نائب صدر ، ارشد ندیم جوائنٹ سیکریٹری ، حسن شہزاد فنانس سیکرٹری اور سمیع اللہ ایڈووکیٹ سیکرٹری انفارمیشن منتخب ہوگئے ۔علاؤہ ازیں سابق صدر میانوالی پریس کلب زبیر ہاشمی کو متفقہ طور میانوالی پریس کلب کا سرپرست اعلی ا منتخب کیا گیا۔ دریں اثناء ضلع خوشاب کے سئنیر صحافیوں راجہ نورالہی عاطف ، ایم نوردین ،سیٹھ ثمر سلطان ، ملک غلام جیلانی وڈھل ،ملک حاجی شوکت حیات کھارا ، تصور عباس بھٹی اور دیگر نے سرپرست اعلیٰ نامور سئنیر جرنلسٹ زبیر ہاشمی سمیت دیگر جملہ نئے عہدیداران کو دلی مبارکباد دیتے ہوءے ان کےلیے نیک خواہشات کااظہارکیاہے۔