جامعہ پشاور کی شناخت کو پس منظر میں دھکیلنے کی سازش قابل افسوس ہے۔
جامعہ پشاور کی شناخت کو پس منظر میں دھکیلنے کی سازش قابل افسوس ہے۔
جامعہ پشاور اینٹوں اور دروازوں کا نام نہیں یہ ایک تاریخ، ایک شناخت اور ایک تہذیبی ورثہ ہے۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)تفصیلات کے مطابق پشاور کی شناخت کو پسِ منظر میں دھکیلنے کی سازش؟
یہ امر نہایت افسوسناک اور تشویشناک ہے کہ IRNUM نے مین یونیورسٹی روڈ کی جانب ایک نہایت نمایاں گیٹ تعمیر کر لیا ہے، جس کے نتیجے میں جامعہ پشاور کا تاریخی مرکزی دروازہ عملاً پس منظر میں چلا گیا ہے۔ یہ صرف ایک تعمیراتی معاملہ نہیں بلکہ صوبے کی سب سے قدیم مادرِ علمی کی شناخت، وقار اور علامتی حیثیت پر براہِ راست ضرب ہے۔
سوال یہ ہے کہ کیا کسی کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ایک عظیم تعلیمی ادارے کی پہچان کو مٹا دے کیا جامعہ پشاور محض ایک ضمنی عمارت بن کر رہ گئی ہے۔کیا یہ سب انتظامیہ کی لاعلمی، نااہلی یا خاموش رضامندی کے بغیر ممکن تھا۔جامعہ کے حلقوں میں ڈاکٹر بادشاہ منیر کو بدانتظامی، وسائل کے غلط استعمال اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق سنگین شکایات گردش کر رہی ہیں۔اس سلسلے میں سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہیں کہ موصوف کس طرح یونیورسٹی میں کام کرنے والے مختلف ٹھیکیداروں سے تعمیراتی اشیاء چراتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان کا رویہ، انداز کلام اور بدن بولی سے کسی طرح یہ نظر نہیں آیا کہ یہ تدریس جیسے مقدس پیشے اور جامعہ پشاور جیسے ادارے میں اردو ادب کے استاد ہیں۔ میری یہ شکایات کسی فرد کے خلاف ذاتی حملہ نہیں بلکہ ایک سنجیدہ ادارہ جاتی مسئلہ ہیں جن کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات ناگزیر ہو چکی ہیں۔افسوس کا مقام یہ بھی ہے کہ PUTA جیسے نمائندہ فورم کی خاموشی نے اس تاثر کو مزید تقویت دی ہے کہ جامعہ کے اجتماعی مفاد کو دانستہ طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اگر اساتذہ کی نمائندہ تنظیم بھی مادرِ علمی کی شناخت کے تحفظ پر آواز بلند نہیں کرے گی تو پھر یہ ذمہ داری کون نبھائے گا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جامعہ پشاور کے مرکزی گیٹ کی علامتی حیثیت فوری طور پر بحال کی جائے۔IRNUM گیٹ کے ڈیزائن اور نمایاں محلِ وقوع پر نظرِ ثانی کی جائے۔• تمام انتظامی فیصلوں اور شکایات کی آزاد اور شفاف انکوائری کرائی جائے۔
• جامعہ کے وقار، وسائل اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔جامعہ پشاور اینٹوں اور دروازوں کا نام نہیں، یہ ایک تاریخ، ایک شناخت اور ایک تہذیبی ورثہ ہے۔اسے پسِ منظر میں دھکیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔