نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)قتل کے ایک سنگین مقدمے کا تاریخی فیصلہ، مجرم کو دو بار عمر قید اور
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)قتل کے ایک سنگین مقدمے کا تاریخی فیصلہ، مجرم کو دو بار عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب شبیر احمد سیٹھار کی مؤثر نگرانی، ضلع پولیس کی پیشہ ورانہ تفتیش، مضبوط چالان اور ریاستی مدعیت کی کامیاب پیروی کے نتیجے میں معزز فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہید بینظیر آباد (1st ADJ) نے مقدمہ جرم نمبر 254/2024 زیر دفعہ 302 تعزیراتِ پاکستان، تھانہ بی سیکشن نوابشاہ میں نامزد ملزم کامران منگٹھار کو دو مرتبہ عمر قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہےمقدمہ کی تفتیشی افسر سب انسپکٹر دربان علی گوپانگ نے نہایت محنت، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مکمل کر کے عدالت میں پیش کی، جس کے نتیجے میں ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانا ممکن ہوا۔قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ اس مقدمہ میں مدعی فریق نے ملزم سے صلح کر لی تھی، تاہم ریاست نے قانون کی بالادستی کو برقرار رکھتے ہوئے از خود مدعیت اختیار کی اور مقدمہ کی بھرپور پیروی کرتے ہوئے مجرم کو انصاف کے کٹہرے تک پہنچایا۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے اس موقع پر تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی اور کسی بھی مجرم کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔ضلع پولیس شہید بینظیر آباد عوام کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کے خاتمے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے اپنے فرائض پوری دیانتداری اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ ادا کرتی رہے گی۔