جیکب آباد ؛ گدائی نیوز جعلی اسناد پر بھرتی لیڈی ٹیچر ایف کانڈر نکلی ۔
جیکب آباد ؛ گدائی نیوز
جعلی اسناد پر بھرتی لیڈی ٹیچر ایف کانڈر نکلی ۔ ڈائریکٹر تعلیم لاڑکانہ نے شوکاز نوٹس جاری کر کے دفتر طلب کر لیا ۔ رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول سردار سہراب خان سرکی ٹھل میں جعلی اسناد سمیت جعلی بھرتی سندھی لینگویج ٹیچر ندا دایو ایف کانڈر / گھوسٹ ٹیچر نکلی ۔ گھر بیٹھے غیر قانونی طور پر تنخواہیں وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن لاڑکانہ سید صفدر شاہ نے مورخہ 07 جنوری کو شو کاز نمبر 2026/ 375 جاری کرتے ہوئے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والی گھوسٹ سندھی لینگویج ٹیچر ندا دایو کو جواب طلبی کے لیے اپنے دفتر طلب کر لیا ۔ با اعتماد ڈائریکٹر آفس کے ذرائع نے گدائی کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ بائیو میٹرک مانیٹرنگ لسٹ میں ندا دایو مسلسل ڈیوٹی سے غیر حاضر تھی ۔ جس پر ڈائریکٹر ایجوکیشن ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ہائر ایجوکیشن لاڑکانہ سید صفدر شاہ نے نوٹس لے کر ندا دایو سمیت دیگر غیر حاضر گھوسٹ اساتذہ کو شکاس نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلبی کے لیے اپنے دفتر طلب کر لیا تھا ۔ مگر ندا دایو بیماری کا بہانہ بنا کر ڈائریکٹر آفس پیش نہیں ہوئی ۔ جبکہ دوسری جانب انسانی حقوق کے رہنما اے ایس حفیظ جتوئی کی تحریری شکایت پر جعلی اسناد سمیت جعلی کاغذات پر سندھی لینگویج ٹیچر بھرتی ہونے والی ندا دایو کے خلاف محکمہ تعلیم کے بالا آفسران نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جیکب آباد محمد اسماعیل برڑو کو فوری انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم صادر کر رکھا ہے ۔ جبکہ غیر قانونی بھرتی ندا دایو کو بچانے کے لیے محکمہ تعلیم جیکب آباد میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے عہدے پر تعینات محکمہ ہیلتھ کے ملیریا سپروائزر خدا بخش دائو ۔ ڈی ای او ایلیمنٹری جیکب آباد محمد اسماعیل برڑو ۔ ٹی ای او ٹھل انیس نوناری غیر اخلاقی طور پر سرگرم ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے بالا آفسران کے حکم کو ہوا میں اڑاتے ہوئے جعلی بھرتی ندا دایو کے خلاف انکوائری لیٹر کو دفتری فائلوں میں دبا کر رکھنا ہوا ہے اور دو ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک انکوائری نہیں کی