*اقراء ناصر اعوان: کمالیہ کی بیٹی جس نے افسر شاہی کا تصور بدل دیا*
*اقراء ناصر اعوان: کمالیہ کی بیٹی جس نے افسر شاہی کا تصور بدل دیا*
کمالیہ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف) : انتظامی امور میں جرأت، ہمدردی اور فرض شناسی کی اگر کوئی زندہ مثال دیکھنی ہو تو اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقراء ناصر کا نام فہرست میں سب سے اوپر آتا ہے۔ انہوں نے نہ صرف سیلاب جیسی مشکل گھڑیوں میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دن رات عوام کی خدمت کی، بلکہ اب نئے سال کے آغاز پر ان کے کیے گئے اقدامات نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
مردوں سے بڑھ کر عزم و حوصلہ:
ایک خاتون ہونے کے ناطے انہوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ جذبہ سچا ہو تو وہ مردوں سے کئی گنا بہتر نتائج دے سکتی ہیں۔ کمالیہ کی تاریخ گواہ ہے کہ اس سے قبل کسی افسر نے عوامی فلاح کے لیے اس قدر والہانہ انداز میں کام نہیں کیا۔
محبت اور شفقت کا پیکر:
اقراء ناصر صاحبہ کا خاصہ ان کا نرم لہجہ اور انسانیت سے محبت ہے۔ وہ جب اسکولوں میں جاتی ہیں تو بچوں کے ساتھ بچہ بن کر کھیلتی ہیں، اور جب ہسپتالوں کا دورہ کرتی ہیں تو مریضوں کی تیمارداری ایک مسیحا کی طرح کرتی ہیں۔ بے سہارا لوگوں کے سر پر ہاتھ رکھنا اور بزرگوں کو عزت دینا ان کی شخصیت کا وہ پہلو ہے جس نے انہیں کمالیہ کے ہر گھر کا ہیرو بنا د