November 17, 2026

وزیراعلی پنجاب کی جانب سے علماء کرام کے لئے اعزازیہ کارڈ کا اجرا

IMG-20260114-WA0183

وزیراعلی پنجاب کی جانب سے علماء کرام کے لئے اعزازیہ کارڈ کا اجرا
میونسپل کمیٹی ہارون آباد میں وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی جانب سے علماء کرام کے لئے اعزازیہ کارڈ کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور حلقہ کے علماء کرام میں اعزازیہ کارڈ تقسیم کیے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علماء کرام دین کی بنیادی تعلیمات پہنچانے کا موثر ذریعہ اور دین کے محافظ ہیں۔ اس تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عابد سرور کھوکھر نے بھی خطاب کیا، علماء کرام نے وزیراعلی پنجاب کے اس بہترین اقدام کو سراہتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں چوہدری عظیم عقیل گوییر، محمد طاہر توگیروی، چوہدری شفیق شاہد اور اسد چوہدری جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد کے ممبران سمیت متعدد احباب نے شرکت کی۔