خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی جانب سے تحصیل آفس کلمہ چوک خوشاب میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پرڈی پی او خوشاب نے عوامی مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او خوشاب نے متعلقہ پولیس افسران کو ٹیلی فون کر کے مسائل کے متعلق آگاہی لی اور ٹائم فریم کے مطابق حل کرنے کے احکامات صادر کیے۔
ڈی پی او کا کہناتھا کہ شہریوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں.
عوام الناس اپنی شکایات کے سلسلہ میں بلا جھجک مجھ سے مل سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان باہمی روابط کو یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ جرائم میں کمی واقع ہو سکے.