جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب آفس کے کانفرنس ہال میں سوشیو اکنامک
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب آفس کے کانفرنس ہال میں سوشیو اکنامک سروے 2025 ہاوُس ہولڈ سروے مکمل ہونے پر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر ضلع خوشاب میں پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری (پی ایس ای آر) کے تحت مقرر کردہ ہاؤس ہولڈ ٹارگٹ کامیابی سے مکمل ہونے کے حوالے سے اربن مینیجر کاشف رندھاوا نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو بتایا کہ سوشو اکنامک رجسٹری کے مقرر کردہ ہدف کو مکمل کر لیا گیا ہے ۔وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر سوشو اکنامک رجسٹری کے تحت ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ اس کا مقصد حق دار کو حق دینا ہے۔ انہوں نےکہاکہ سوشو اکنامک رجسٹری کے معاملے پر شہریوں کی جانب سے مکمل تعاون کیا گیا اس پر خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس موقع ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے سوشو اکنامک رجسٹری کے مقرر کردہ اہداف کے مکمل ہونے پر اور سوشو اکنامک رجسٹری کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر مینیجر پی ایس ای آر ڈسٹرکٹ خوشاب کاشف علی رندھاوا اور سپر وائزر بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ضلع بھر میں پی ایس ای آر ٹیم کی محنت، لگن اور جذبے کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک اور بہترین بین الادارہ جاتی تعاون کا نتیجہ ہے۔ضلعی انتظامیہ عوام کے تعاون سے اس قومی فلاحی منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ سوشو اکنامک رجسٹری کے ڈیٹا کو دوبارہ ضرور چیک کریں تا کہ کہیں کوئی حق دار اپنے حق سے محروم نہ رہ جائے۔