November 17, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خصوصی ہدایات پر

IMG-20260114-WA0149

ٹوبہ ٹیک سنگھ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ ایس ایچ او وسیم اسلم کی سربراہی میں ایس آئی محمد عون رضا، ایس آئی حق نواز اور دیگر پولیس ملازمین پر مشتمل ٹیم نے پرانی سبزی منڈی کے قریب کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی کارروائی کے دوران محمد احمد ولد عبدالسلام قوم آرائیں، سکنہ لکڑ منڈی نزد ٹیلی فون ایکسچینج پیر محل کو گرفتار کر لیا گیا، جس کے قبضے سے 1325 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہےڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے پولیس ٹیم کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے