November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی

IMG-20260114-WA0125

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قصبہ ہجن میں خصوصی آمد۔ اس موقع پر انہوں نے قصبہ ہجن میں جمیعت علماء اسلام کے ضلعی امیر راؤ عبدالقیوم کے بھائی مولانا جاوید نعمانی کی وفات پر تعزیت کرتے ہوءے مرحوم کےلیے مغفرت اور پسماندگان کےلیے صبر جمیل کی دعاکی۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن آئین کا تقاضا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوامی ریفرنڈم کے حوالے سے جماعت اسلامی نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی ہمارے علم میں ہے کہ اسکے پیچھے کیا فلسفہ ہے ، اس موقع پر انہوں نے مرحوم مولانا جاوید نعمانی کی خدمات کو سراہا ۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر سرگودھا کی سماجی شخصیت حافظ عبدالراؤف نے جے یو آئ میں شمولیت کے بعد پہلی مرتبہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔