وہاڑی جرنلسٹس گروپ کا تعزیتی اجلاس، ڈاکٹر محمد شوکت کی اہلیہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی
وہاڑی جرنلسٹس گروپ کا تعزیتی اجلاس، ڈاکٹر محمد شوکت کی اہلیہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی۔
وہاڑی (ڈسڑکٹ بیوروچیف محمدمعظم جوئیہ ) وہاڑی جرنلسٹس گروپ کا تعزیتی اجلاس، ڈاکٹر محمد شوکت کی اہلیہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی
وہاڑی جرنلسٹس گروپ وہاڑی پریس کلب کا تعزیتی اجلاس مرکزی دفتر میں منعقد ہوا، جس میں سینئر صحافی و بیورو چیف کوہ نور نیوز ڈاکٹر محمد شوکت کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے صدر محمد سلیم کمبوہ نے کیا، بعد ازاں سورۂ فاتحہ پڑھی گئی جبکہ انفارمیشن سیکرٹری حاجی شوکت علی نے مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کروائی۔ اس موقع پر گروپ لیڈر میاں ساجد حسین، صدر ایمرا چوہدری عباس علی، سرپرستِ اعلیٰ پیر سید وسیم بخاری، چیئرمین مہر محمد ممتاز، جنرل سیکرٹری محمد اعظم چوہان، جنرل سیکرٹری ایمرا فرخ شہزاد، انفارمیشن سیکرٹری حاجی شوکت علی، سینئر صحافی عمر مرزا، فنانس سیکرٹری ناصر برینڈ، ڈویژنل بیوروچیف اےون نیوز اور جوائنٹ سیکرٹری ایمرا ڈاکڑ محمد معظم غفار جوئیہ، سینئر صحافی رفیق مغل، محمد اکرم، اکبر علی، محمد شعبان و دیگر اراکین شریک تھے۔ گروپ لیڈر میاں ساجد حسین نے کہا کہ ہم ڈاکٹر محمد شوکت اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔